کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر پانچ فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر
تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم وسرکاری اداروں اور لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی۔پانچ فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں بھی پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر مقدمات نہیں سنیں جائیں گے۔