منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کا احتجاج مسترد، برطانیہ نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں مداخلت سے انکارکرتے ہوئے ایسا اعلان کردیا کہ بھارتیوں کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی حکومت نے بھارت کے احتجاج کے جواب میں ہاؤس آف کامنز (دارالعوام) میں منعقد ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں مداخلت سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ دہلی نے 4 فروری کو آل پارٹی پارلیمینٹری گروپ (اے پی پی جی) کے تحت برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد کی جانے والی تقریب پر اعتراض کیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد اس تقریب میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اجاگر کیا جائے گا۔رویش کمار نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ اس معاملے پر ہمارے اعتراض کو سمجھے گا اور اس حوالے سے مناسب کارروائی کریگا۔برطانیہ کو دوست ملک اور اسٹریٹیجک شراکت دار کہتے ہوئے رویش کمار نے کہا تھا کہ بھارت کو امید ہے کہ برطانوی حکومت دہلی کے خدشات کو سمجھے گی تاہم برطانیہ نے بھارت کی جانب سے احتجاج کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین آزاد ہیں، یہ ارکان پر ہے کہ وہ کس سے ملاقات کا فیصلہ کس مقصد کے لیے کرتے ہیں۔برطانوی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق 4 فروری کو ہونے والی تقریب کے بعد لندن میں ایک نمائش ہوگی جس میں جموں اور کشمیر تنازع اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اجاگر کیا جائیگا ان مظالم کی کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور انہیں فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔اس اجلاس میں برطانیہ کی لیبر اور کنزرویٹو دونوں جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے،اس کے ساتھ ہی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شرکت کے امکانات بھی ہیں۔نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ شاہ محمود قریشی نجی تقریبات میں شرکت کے لیے لندن آئیں گے، اس دورے میں ان کا برطانوی حکومت سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر طویل عرصے سے برطانیہ کا موقف ہے کہ بھارت اور پاکستان کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…