پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے بعد اے این پی نے بھی لانگ مارچ کی حمایت کردی ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء زاہد خان نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو کے بیانات کی تائید کرتے ہیں، تینوں چھوٹے صوبے اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات ونشریات نے اٹھارویں ترمیم کیخلاف بیان دیا، لگ رہا تھا سلیکٹڈ وزیراعظم کو اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کے معاہدے پر اقتدار سے نوازا گیا۔ زاہد خان نے کہا کہ الیکشن پر سیاسی جماعتوں نے جو دھاندلی کے الزامات کی باتیں کیں وہ اب واضح ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر یہ ہو رہا ہے کہ اس حکومت کو خاص مقصد کیلئے لایاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل وزیراطلاعات نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم سے پہلے وفاقی حکومت کے پاس بہت پیسہ تھا لیکن اٹھارویں ترمیم کے پاس وفاق کے پاس پیسہ کم ہوگیا۔ زاہد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی وزراء اٹھارویں ترمیم کیخلاف پہلے بات کرتے تھے پھر کہتے تھے یہ ہماری ذاتی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کی کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو لانگ مارچ کرینگے ۔ ہم بلاول بھٹو کے بیان کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہیں ۔ زاہد خان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کا مطلب ہوگا کہ یہ وفاق کو نقصان پہنچانے کے پیچھے پڑے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء زاہد خان نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو کے بیانات کی تائید کرتے ہیں، تینوں چھوٹے صوبے اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…