اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے2019 کی رپورٹ جاری کردی، پاکستانی پاسپورٹ فہرست میں کس102نمبر پر موجود۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی ریٹنگ کرنیوالے ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے دو ہزار انیس کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ کو 102نمبر پر رکھا گیا ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے بعد جن ممالک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی گئی ہے ان میں صومالیہ، شام ، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ آتے ہیں۔ پاکستان کے شہری دنیا کے
33ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں ۔ گزشتہ سال ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے 2018میں پاکستانی پاسپورٹ کو 104نمبر پر رکھا تھا۔ انڈیکس میں جاپانی پاسپورٹ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پہلے نمبر پر رہا جس کے شہری دنیا کے 190ممالک میں بغیرویزہ لئے سفر کر سکتے ہیں، سنگاپور اور جنوبی کوریا کا فہرست میں دوسرا نمبر ، جرمن پاسپورٹ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ برطانیہ، امریکہ اور سوئٹزر لینڈ چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت79ویں نمبر پر موجود ہے۔