اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں گیس کا مسئلہ ختم ہوگیا تھا ، ہم نے ایل این جی کی صورت میں 35 فیصد گیس کا بندوبست کیا تھا ، موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گیس کی کمی ہے ، یہ لوگ اپنی نااہلی کا ملبہ ملازمین پر ڈال رہے ہیں ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو
ہونے والے نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے گیس کا بحران پیدا ہوا ہے جن کا کوئی قصور نہیں ان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔ یہ لوگ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے دوسروں پر ملبہ گرا رہے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں گیس کا مسئلہ ختم ہوگیا تھا ، ہم نے ایل این جی کی صورت میں 35 فیصد گیس کا بندوبست کیا تھا ۔پھر اب بحران کیسے پیدا ہو گیا ۔