پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

یہ ہے بدلتا پاکستان۔۔۔؟ بیٹے کو پکڑنے سے روکنے پر نکے تھانیدار نے بیوہ مار ڈالی ،جانتے ہیں بچوں کی عمریں کتنی تھیں؟ظلم کی نئی داستان رقم

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر  قصور کے نواحی علاقہ میں میں پولیس گردی کے ایک اور بدترین واقعہ میں مبینہ تشدد کے نتیجہ میں بیوہ خاتون جاں بحق۔روزنامہ خبریں کے مطابق  بھوئے آصل کے علاقہ میں پولیس کا چھوٹا تھانیدار محمد اسلم دیگر ملازمین کے ہمراہ دیواریں پھیلانگ کر گزشتہ رات بیوہ زینب بی بی کے گھر میں داخل ہوا اور اس کے چودہ سالہ بیٹے افضل اور شہزاد جو ہائی سکول کے طالب علم ہیں کو پکڑ کر لے جانے لگے

جس پر دونوں لڑکوں کی والدہ زینب بی بی نے مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے مذکورہ خاتون کو تشددکانشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں زینب بی بی کی ہلاکت ہوگئی جس سے پولیس اہلکار گھبرا گئے اور عوامی غم وغصہ سے بچنے کے لیے دونوں لڑکوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ا س سلسلہ میں جب  ایس ایچ او چھانگا مانگا میاں محمد ادریس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ زینب بی بی کا ایک بیٹا ریکارڈ یافتہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا اور اسی دوران زینب بی بی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوئی ہے پولیس نے مذکورہ خاتون پر کوئی تشدد نہیں کیا جبکہ زینب بی بی کو دفن بھی کیاجاچکا ہے ۔دوسری جانب علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے زینب بی بی کے رشتہ داروں اور علاقہ کے لوگوں کے احتجاج کے باوجود زینب بی بی کا پوسٹمارٹم نہیں کرایا اورعجلت میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زینب بی بی کو دفن کر دیا ۔ علاقہ کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے ذمے دار ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ تامرگ بھوک ہڑتال کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…