جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کوئی سلطنت نہیں کہ جس کا کوئی جانشین ہو ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کھل کربول پڑے

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید صرف ایل این جی کے اسپیلنگ ہی بتا دیں، شیخ رشید میں ہمت ہے توسامنے بیٹھ کرایل این جی کے معاملے پربات کرے، جس کامعاملے سے کوئی تعلق نہیں ان افسران کو عدالت میں بلایا جارہا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے کہا کہ طیارے سرکاری ہوتے ہیں کسی کی جاگیر نہیں ہوتے۔ میرے پاس بطور وزیراعظم 2طیارے تھے۔اسحاق ڈار ملک سے باہر کس کے طیارے پر گئے معلوم نہیں ہے۔اگر کسی کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تومقدمہ درج کروادیں ، اور میرے خلاف ثبوت بھی لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ

شیخ رشید میں ہمت ہے توسامنے بیٹھ کرایل این جی کے معاملے پربات کرے۔۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوئی سلطنت نہیں کہ جس کا کوئی جانشین ہو۔ن لیگ میں باقاعدہ انتخاب کے ذریعے صدر منتخب ہوتا ہے۔شہبازشریف کے بعد جس کو پارٹی کارکنان چاہیں گے وہ صدر بن جائے گا۔ لوگ نوازشریف کے کاموں کو پسند کرتے ہیں۔ نوازشریف جلا وطنی کو قبول نہیں کریں گے۔ بھٹو کوپھانسی دیے 40 سال گزر گئے لیکن آج بھی بھٹو کو ووٹ پڑتا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بغیر ووٹ لیکر دکھائیں؟ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہورہی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…