اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دھند کی وجہ سے بجلی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر جاتی ہیں، ٹرپنگ کی وجہ سے ہمیں عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑتی ہے،بجلی کے صارفین کو اس ضمن میں دشواری پر ہم معذرت خواہیں۔جمعہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ دھند کی وجہ سے بجلی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر جاتی ہیں،ٹرپنگ کی وجہ سے ہمیں عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ
کرنا پڑتی ہے، بجلی کے صارفین کو اس ضمن میں دشواری پر ہم معذرت خواہیں،عمر ایوب خان نے کہا کہ ہماری ٹیمیں پوری پوری رات دشوار موسم میں بحالی کا کام سرانجام دیتی ہیں۔ہم نے وزیراعظم کی ہدایات ہر مزید ٹیمیں بھی تعینات کر دیں ہیں،دھند کی صورت میں اس کی صورت حال اور عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے،ہم اپنے صارفین سے پاور ڈویژن کی طرف سے ان دشواریوں پر معذرت خواہ ہیں۔