منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

راجہ بشارت کو استعفیٰ دینے کیلئے 3دن کی ڈیڈ لائن،آڈیو کس نے لیک کی؟ڈاکٹر اریبہ کے تبادلے کی کیا وجہ بنی؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم کے نوٹس لینے پر پنجاب حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ینگ ڈاکٹر نے راجہ بشارت کو استعفے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اریبہ عباسی کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بھی تنازعہ میں فریق بن گئی، انہوں نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کے استعفے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، نوجوان ڈاکٹروں کی

تنظیم حیرت انگیز طور پر اپنی ساتھی ڈاکٹر اریبہ کے بجائے ایم ایس کی حمایت کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال طارق نیازی نے ذاتی رنجش کے باعث ڈاکٹر اریبہ عباسی کو ٹرانسفر کیا، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی آڈیو بھی انہوں نے خود لیک کی، طارق نیازی نے صوبائی وزیر کی تبادلہ روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ڈاکٹر طارق نیازی کے بھائی ڈاکٹر زمان بھی ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال رہے، انہیں حنیف عباسی سے اختلافات کے باعث عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…