پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

قصور میں ظلم کی ایک اور داستان رقم، لڑکے اور لڑکی کا سفاکانہ قتل، لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(آ ئی این پی)صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں دوہرے قتل کی سفاکانہ واردارت پیش آئی، جہاں ایک لڑکے اور لڑکی کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئیں،پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا اور لاشیں قصور بائی پاس کے قریب کھیتوں میں درخت سے لٹکا دی گئیں، جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول لڑکے کی عمر 25 سال اور وہ لاہور کے علاقے اچھرہ کا رہائشی ہے، جس کے پاس سے شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی ملا ہے۔

دوسری جانب لڑکی کی عمر 16 سے 17 سال کے لگ بھگ ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ علم ہوسکا کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے اور وہ یہاں کیسے پہنچی۔عینی شاہدین کے مطابق لڑکی برقع پوش تھی جبکہ لڑکے نے سرخ جیکٹ اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو یہاں لاکر قتل کرکے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ڈی پی او قصور کے مطابق پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…