محکمہ داخلہ پنجاب کا شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں مزید ’’سہولیات‘‘ دینے کافیصلہ، کیا کچھ فراہم کردیاگیا؟ حیرت انگیزانکشافات

6  دسمبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کر لیا ، جیل کی میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جبکہ جمعہ کو جناح ہسپتال کی میڈیکل ٹیم جیل جا کر طبی معائنہ کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی طرف سے محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور انہیں استحقاق کے مطابق بی کلاس دی جائے ۔جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جیل حکام کو آگاہ کر دیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات جن میں گھر سے کھانا ،اخبار ،ٹی وی ،ہیٹر ،پنکھا ،بیڈ و دیگر شامل ہوں گی۔علاوہ ازیں جیل منتقلی کے بعد کوٹ لکھپت جیل کی میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو جناح ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی جیل جا کر شہباز شریف کا مکمل طبی معائنہ کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب دفتر سے شہباز شریف کا کمبل ،ادویات ،ڈائری سمیت دیگر استعمال کی اشیاء کوٹ لکھپت جیل پہنچا دی گئی ہیں جنہیں جیل حکام کے حوالے کیا گیا ۔ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو طبیعت ناسازی کے باعث آرام اور ہوا دار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…