راولپنڈی ( آن لائن )نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر افتتاح کے7 ماہ بعد ہی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں بروقت مناسب اقدامات نہ ہوئے تو عمارت منہدم ہونیکا خدشہ ہے سول ایوی ایشن انجینئر نے ایئرپورٹ پر کسٹم دفتر کی عمارت میں پڑنے والی دراڑوں سے متعلق حکام کو خبردار کر کے عمارت کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا جبکہ سول ایوی ایشن نے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر خطرے سے آگاہ کر دیا ہے کہ عمارت میں جگہ جگہ دراڑیں پڑی ہیں، کسی بھی وقت گر سکتی ہے یادرہے کہ مذکورہ ایئر پورٹ
کا افتتاح رواں سال مئی میں کیا گیا ہے جس کے متعلق سول ایوی ایشن حکام کا دعویٰ تھا کہ نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ بین الاقوامی سطح کی تزئین و آرائش اور سہولیات سے مزین ہے جبکہ ایشیا کا دسرا بڑا ایئرپورٹ 105ارب روپے کی خطیر رقم سے تقریبا 18 سال کی طویل مدت میں تیار کیا گیا ہے مذکورہ ایئر پورٹ کا سنگ بنیادسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 1998 میں رکھا تھا بعد ازاں حکومتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی اسکا افتتاح کیا گیا ۔