راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنا جھوٹ اس حکومت میں بولا گیا اتنا تاریخ میں نہیں بولا گیا،کہاں گئے50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں؟ کابینہ میںچہرے بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا حکومت کے پاس تجربہ نہیں ہے، سوا تین ماہ میں جو حالات ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھی پاکستان میں دوسرا خطرہ
جمہوریت کو ہے، حکومت معاشی پالیسیاں کلیئرکرے ورنہ مہنگائی کاسیلاب آئیگا۔بدھ کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ملکی صورتحال پر پہلے بھی بات کی اور اب بھی کریں گے، موجودہ حکومت کے عمل سے ہر شخص پریشان ہے، معیشت کے خطرات پر بات کرنے کی ضرورت ہے، سوا تین ماہ میں جو حالات ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، ہمارے دور میں گروتھ اور افراط زر دونوں اچھی تھی، کہاں گئے پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں؟ پاکستان میں دوسرا خطرہ جمہوریت کو ہے، وزیرخزانہ کہتے ہیں کہ کوئی معاشی بحران نہیں ہے، جتنا جھوٹ اس حکومت میں بولا گیا اتنا تاریخ میں نہیں بولا گیا۔ جتنا جھوٹ اس حکومت میں بولا گیا اتنا تاریخ میں نہیں بولا گیاپی ٹی آئی نے5سال میں کچھ سیکھاہوتاتوان کے پاس پالیسی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو کام کر گئے وہ عوام کے سامنے ہے، افراط زر ڈبل ڈجٹس میں جانے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہہم نے بڑے تحمل سے مثبت اپوزیشن کی،ملک میں لیڈرآف اپوزیشن کوگرفتارکرلیاگیا،شہبازشریف پرایک الزام ثابت نہیں ہوسکا،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی پالیسیاں کلیئرکرے ورنہ مہنگائی کاسیلاب آئیگا،پاکستان میں دوسرا خطرہ جمہوریت کو ہے، وزیرخزانہ کہتے ہیں کوئی معاشی بحران نہیں ہے،ہم جوکرگئے وہ عوام کے سامنے ہے،جنہوں نے پی ٹی آئی کوووٹ دیاوہ بھی مایوس ہیں،ہم نے پاکستان کی بہتری کی بات کی، آج ملک میں مشکل حالات ہیں،کرپشن پکڑیں،احتساب کریں ہم اس کے حامی ہیں۔