پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان کی زد میں معصوم بچے بھی آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری سکولوں کو بچوں سے50روپے چندہ لینے کا حکم،چندہ نہ دینے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟افسوسناک انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم گرین پاکستان مہم کو کامیاب کرانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری سکولوں کے پرنسپلز،ہیڈماسٹرز ودیگر ارباب اختیار کو طالب علموں سے پچاس روپے کا چندہ لے کر پودے لگانے کا حکم دیدیا۔خبر رساں ادارے ’’آن لائن ‘‘ کے مطابق انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سرگودھا، جھنگ ، خانیوال ، بھکر ، لیہ ودیگر اضلاع میں پرائمری سکول سے لے کر ہائی تک میں زیر تعلیم تمام بچوں

اور بچیوں کو پرنسپلز و ہیڈماسٹرز کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ وہ 50 روپے وزیراعظم گرین پاکستان مہم کے لئے جمع کرائیں اور چندہ نہ دینے کی صورت میں ان کیخلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں ۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں سکول افسران نے اپنی جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے ہوں گے تاہم حکومت کی جانب سے ایسے کوئی احکامات نہیں دیے گئے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…