پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی بری طرح پھنس چکی ، حکومت سوشل مارشل لاء کی جانب بڑھ رہی ہے ، سعد رفیق نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت سوشل مارشل لاء کی جانب بڑھ رہی ہے ، تبدیلی بری طرح پھنس چکی ہے ،عمران خان کے بارے کچھ کہنا فضول ہے ،خود ہی ایکسپوز ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت میں مسلم لیگ ورکرز کی ایک میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے اس نے ملک کو مشکلات میں پھنسا دیا ہے بلکہ یو ں کہہ لیں کہ تبدیلی بری طرح

پھنس چکی ہے اور عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا کوئی روڈ میپ ہی نہیں ہے۔ حکومت سوشل مارشل لاء کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گورنر ہاؤس کو عام پبلک کے لئے کھول کر اسکی قیمتی نرسری کو تباہ کروا دیا اب گونر ہاؤس کی دیواریں گرا کر سکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت مثبت اور مضبوط پالیسی لانے کی بجائے احکمانہ حرکتوں سے اپنی سیاسی ناپختگی کا اظہار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں کچھ بھی کہنا فضول ہے یہ خود ہی ایکسپوز ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…