جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

مالم جبہ اراضی کیس ،سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے ‘ صوبائی وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز پھنس گئے، نیب نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کے پی کے میں مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ محمود خان ‘ صوبائی وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نوٹسز آئندہ چند روز میں مذکورہ شخصیات کو جاری کردیئے جائیں گے۔ نیب ذرائع کے مطابق مالم جبہ میں 272کنال اراضی لیز پر دینے کے کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور صوبائی وزیر عاطف خان کو اس لئے

نوٹسز جاری کئے جائیں گے کہ وہ اس کیس میں نیب کی معاونت کریں گے اور نیب ان سے مالم جبہ میں سیر گاہ کے لئے دی گئی اراضی کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت سے سوال کرے گا۔ جبکہ سینیٹر محسن عزیز کو اراضی الاٹ کرنے والی کمیٹی کا رکن ہونے کی وجہ سے نوٹس جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سمیت ان کی کابینہ کے دیگر افراد کو بھی نیب نے شامل تفتیش کررکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…