لاہور(آئی این پی) حکومت نے چھوٹے بچوں کے لیے بین الاقوامی طرز کے پری پرائمری سکول بنانے کا فیصلہ کرلیا‘محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام منصوبے پرکام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کے حکام کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے الگ سکول بنائے جائیں گے جہاں صرف دوئم تک تعلیم دی جائے گی،
ان بین الاقومی طرز کے سکولوں میں بچوں کو تفریحی ماحول میں پڑھایا جائے گا۔ بچوں کے کھیلنے کے لیے کھیل کا سامان بھی سکول کی طرف سے مہیا کیا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ پری پرائمری سکولوں میں نوجوان ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا جائے گا ۔ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔