پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر138پر پہنچنے سے لاہور میٹرو ٹر ین منصوبہ کی بنیادی لاگت میں تباہ کن اضافہ،ٹائم پر منصوبہ مکمل نہ ہونے پر یومیہ کتنا جرمانہ اداکرنا پڑے گا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ڈالر138پر پہنچنے سے لاہور میٹرو ٹر ین منصوبہ کی بنیادی لاگت 2کھرب 24ارب سے تجاوز کر گئی‘27ماہ میں منصوبہ مکمل نہ ہونے سے یومیہ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا ، ایک سال ایک ماہ کی تاخیر، جرمانہ کی مد میں 2ارب 17کروڑ 80لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں ماس ٹرانزٹ کا سب سے بڑا منصوبہ ڈالر کے 138 پر پہنچنے سے اورنج لائن منصوبہ کی بنیادی لاگت دو کھرب چوبیس ارب سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اورنج لائن کا معاہدہ چین کے ساتھ 2015 میں 101 روپے فی ڈالر کے حساب سے کیا گیا تھا، اورنج لائن کا معاہدہ 1.626 ملین یو ایس ڈالر میں کیا گیا تھایعنی منصوبے کی کل لاگت ایک کھرب باسٹھ ارب ساٹھ کروڑ تھی018 میں ڈالر بڑھنے سے یہ لاگت دو کھرب چوبیس ارب تیس لاکھ تک پہنچ گئی، اورنج لائن منصوبہ بروقت مکمل نہ کرنا سے شدید مالی نقصان ہوا ، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبہ ستائس ماہ کے اندر جون دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہونا تھادوسری جانب سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے اورنج لائن کی تکمیل کی نئی تاریخ جولائی دوہزار انیس کی تاریخ دے رکھی ہے۔ معاہدے کے مطابق 27 ماہ میں منصوبہ مکمل نہ ہونے سے یومیہ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن کا کم سے کم یومیہ جرمانہ ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہوگا، اسی تناسب سے ایک سال ایک ماہ کا جرمانہ دو ارب سترہ کروڑ اسی لاکھ روپے ہوگا۔  ڈالر138پر پہنچنے سے لاہور میٹرو ٹر ین منصوبہ کی بنیادی لاگت 2کھرب 24ارب سے تجاوز کر گئی‘27ماہ میں منصوبہ مکمل نہ ہونے سے یومیہ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا ، ایک سال ایک ماہ کی تاخیر، جرمانہ کی مد میں 2ارب 17کروڑ 80لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…