منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف میں قائم عمارتوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی،تفصیلات جاری

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آ ئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف 15 کلومیٹر کی حدود میں بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیر پورٹس کے چاروں اطراف 15 کلومیٹر کی دوری تک ہر قسم کی اونچی عمارتوں کی تعمیرات کنٹرول کرنے کا فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رولز 68 سیکشن 3 مجریہ 1994 کے تحت کیا گیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اونچی عمارتیں

تعمیر کرنے یا کسی بھی طرح کا اینٹینا لگانے پر پابندی ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی شخص یا بلڈر عمارت تعمیر کرنا یا اس پر ممنوعہ اونچائی تک اینٹینا لگانا چاہتا ہو تو اس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی لینا ضروری ہوگا، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طیاروں کی آمدورفت، لینڈنگ اور ٹیک آف کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے اور حفاظتی اصولوں کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…