ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اہلخانہ کی نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات ،اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اہلخانہ نے نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی تھے۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی شہباز شریف سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی معاملات بھی پر بات چیت کی گئی اور اہم

فیصلے کئے گئے۔خاندان کے افراد شہباز شریف کیلئے گھر سے کھانا ساتھ لائے تھے جس میں پالک گوشت، بریانی، قورمہ اور زردہ شامل تھا۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور کی تحویل میں ہیں۔28 نومبر کو لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…