اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کو مکمل اقتصادی تباہی سے بچانا ہے تو فوری طورپر یہ کام کیاجائے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسی بالکل ناکام ہے ٗملک کی اسٹاک ایکسچینج قابل رحم صورتحال کا سامنا کررہی ہے ٗآئی ایم ایف کی ہدایت کی پیروی کے بجائے پاکستان کو مکمل اقتصادی تباہی سے بچایا جائے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کرنسی کو محفوظ کرنے اور اقتصادی دباؤ سے بچانے کیلئے کچھ انتظامی اور مالیاتی اقدام اٹھانے چاہیے تھے موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسی بالکل ناکام ہے۔ انہوں نے کہا ہے اسوقت پاکستان سابقہ حکومت کی بہتر ہوتی اقتصادی پالیسیوں کے باعث جب جی 20گروپ شامل ہونے کیلئے جارہا تھا تو اسے واپسی کا گیئرلگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ملک کی اسٹاک ایکسچینج بھی قابل رحم صورتحال کا سامنا کررہی ہے اور یہ موجودہ حکومت کی غلط فیصلوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے دنشمندانہ فیصلوں ، قومی مفادات کے بیش نظر اور آئی ایم ایف کی ہدایت کی پیروی کے بجائے اس ملک کو مکمل اقتصادی تباہی سے بچایا جائے ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر غیر ضروری فیصلہ تھا جس کے ماضی میں حاصل کی گئی اقتصادی کامیابیوں پر برعکس اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تمام بڑے مالیاتی اداروں نے پاکستانی روپے کو ایشیاء کی پسندیدہ ترین کرنسی قرار دیا تھا تاہم اس وقت سب کچھ پیچھے جارہا ہے۔   مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسی بالکل ناکام ہے ٗملک کی اسٹاک ایکسچینج قابل رحم صورتحال کا سامنا کررہی ہے ٗآئی ایم ایف کی ہدایت کی پیروی کے بجائے پاکستان کو مکمل اقتصادی تباہی سے بچایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…