منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ڈیم فنڈ کیلئے پارلیمنٹرینز اور پی سی بی کی ٹیموں کے مابین چیریٹی کرکٹ میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان و وزیراعظم ڈیم فنڈ کے لئے پارلیمنٹرینز اور پی سی بی کی ٹیموں کے مابین چیریٹی کرکٹ میچ کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پارلیمنٹرینز الیون نے جیت لیا۔ بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ سٹیڈیم میں وزارت اطلاعات اور مارگلہ ٹینس و کرکٹ کلب کی جانب سے اس چیریٹی میچ کا اہتمام کیا گیا۔

پارلیمنٹرینز الیون میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی، اراکین قومی اسمبلی علی اعوان، خرم نواز، ڈپٹی میئر اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن ذیشان علی نقوی کے علاوہ ٹی وی اینکرز حامد میر، کاشف عباسی، محمد مالک، عاصم رضا اور فرحان شفیق شامل تھے جبکہ پی سی بی الیون میں ذاکر خان، شعیب اختر، عمر گل، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری، محمد وسیم اور دیگر شامل تھے۔ پارلیمنٹرینز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 163 رنز کا ہدف دیا۔ کامران ریاض نے 44 اور ذیشان نقوی نے 33 رنز سکور کئے جس کے جواب میں پی سی بی الیون 147 رنز بنا سکی اور یوں پارلیمنٹیرینز الیون نے میچ 16 رنز سے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر نعیم الحق نے بھی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور کچھ دیر میچ دیکھا۔  چیف جسٹس آف پاکستان و وزیراعظم ڈیم فنڈ کے لئے پارلیمنٹرینز اور پی سی بی کی ٹیموں کے مابین چیریٹی کرکٹ میچ کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پارلیمنٹرینز الیون نے جیت لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…