پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

اپنی دو بیویوں کو ایک ساتھ قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،ملزم نے انتہائی قدم کیوں اُٹھایا؟ افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ نے چند روز قبل ستوکتلہ گاؤں میں گھریلو ناچاکی کی وجہ سے اپنی دو بیویوں کو قتل کرنے والے ملزم ریاست علی عرف جگا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ستو کتلہ گاؤں میں دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے انچارج انویسٹی گیشن ستوکتلہ سب انسپکٹر محمد نواز کی سربراہی میں پو لیس ٹیم تشکیل دی ۔ انچارج انویسٹی گیشن ستو کتلہ اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور موبائل لوکیشن کی مدد سے دوہرے قتل کی

واردات کے ملزم ریاست علی عرف جگا کو چیچہ وطنی سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کی اپنی دونوں بیویوں بشیریٰ بی بی اور نسرین کے ساتھ آئے روز لڑائی جھگڑا رہتا کئی بار انہیں لڑائی جھگڑے سے منع کیا لیکن بعض نہ آئیں تو میں نے غصے میں آکر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن ستوکتلہ سب انسپکٹر محمد نواز اور پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسنادکا اعلان کیا ہے ۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…