لاہور( این این آئی )غیرقانونی طورپر بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی شامت، یونان سے ڈی پورٹ ہو کر وطن واپس آنیوالے 4 افراد کو سزا سنادی گئی،یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 4 افراد کوجرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد رفیق
کے رو برو پیش کیا گیا ۔ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو بغیر دستاویزات یونان میں داخل ہونے پر گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ عدالت نے ملزمان کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔عدالت کی جانب سے ایف آئی اے کو انسانی سمگلروں کو گرفتار کرنے کے بھی احکامات دئیے گئے ۔