منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کے حلقے پر نوازشات کی بارش کر دی

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کے حلقے این اے 157 کی 9 بڑی غیر منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے لیٹر لکھ دیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ مواصلات اور محکمہ صحت کی طرف سے ان ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے تخمینہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے اور کس سکیم سے فنڈز نکالنے ہیں اس پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر سے جاری ہونے والا لیٹر جمشید حسین سیال ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب ساؤتھ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، اس لیٹر میں صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین قریشی کے حلقہ کے لیے ترقیاتی سکیموں کو شامل کیا جائے، جاری کیے جانے والے اس لیٹر میں وہاڑی روڈ کی تعمیر، بوڑھ والا روڈ کی تعمیر بنیادی صحت مراکز کے پروگرام بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ سوئی گیس روڈ وہاڑی چوک تا میاں نواز شریف یونیورسٹی روڈ کی توسیع کا منصوبہ، اس کے علاوہ پل رینگو تا 6 ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت، شاہ عباس تا سورج کنڈ روڈ کے علاوہ دیگر روڈز کی تعمیر و مرمت کے منصوبے بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے خصو صی طورپر ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے لیٹر جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اس بارے آگاہ کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تین روز کے اندر ان ترقیاتی سکیموں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ ان سکیموں سے متعلق محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ مواصلات کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ و زیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت نے ملک کی سمت درست کردی، پہلی بارکسی حکومت نے عوام کے مفادات کومدنظررکھ کرپالیسیاں بنائیں،

100روزمیں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی سے کام کیا گیا،ایڈزجیسی مہلک بیماری سے بچا کیلیے احتیاطی تدابیرضروری ہیں، ایڈز سے بچا کے لیے شعور اجاگر کی موثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت نے ملک کی سمت درست کردی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندارپروگرام نہیں دے سکی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پہلی بارکسی حکومت نے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کرپالیسیاں بنائیں، 100روزمیں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی سے کام کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پردن رات کام ہورہا ہے، پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردارادا کرے گا۔ دوسری طرف وزیراعلی پنجاب سردار عثمان نے ایڈز سے بچا ؤکے عالمی دن کے پراپنے پیغام میں کہا کہ ایڈزجیسی مہلک بیماری سے بچا کے لییاحتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بچا کے لیے زندگی مثبت رویوں کو اختیار کیا جانا چاہیے، ایڈز سے بچا کے لیے شعور اجاگر کی مثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ شعور اجاگر کرنے کے اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…