اسلام آباد (این این آئی)تھر کول ایریا سے نکلنے والا کوئلہ حساس نوعیت کا ہے، ماہرین کے مطابق کوئلے کو کھلے آسمان تلے زیادہ دیر نہیں رکھا جا سکتا۔ماہرین کے مطابق تھر کا کوئلہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے جسے زیادہ دیر کھلی ہوا میں نہیں رکھا جا سکتا، ماہرین کے مطابق اس کوئلے کو زیادہ دیر کھلی فضا میں رکھا جائے تو آگ لگ جاتی ہے۔اینگرو کول مائنز کمپنی کے ترجمان محسن ببر نے بتایا کہ کوئلے کی حساسیت کی وجہ سے پاور پلانٹ کان کے قریب لگایا جا رہا ہے پاور پلانٹ کی ضرورت کے مطابق 10 سے 12 گھنٹے میں کوئلہ نکال کر فراہم کریں گے۔