پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

نیب کی قید میں شہباز شریف کی زندگی دائو پر لگ گئی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ن لیگی رہنما کیساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟۔۔افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب حکام آشیانہ ہا ئو س کیس میں زیر حراست شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں اور 3 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) رہنما و سابق وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے لیے تاحال ڈاکٹرز کا میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیا جا سکا تین دن گزر گئے

مگر نیب حکام ڈاکٹرز نہ ڈھونڈ سکے جبکہ عدالت نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو تمام میڈیکل سہولیات فراہم کرنے اور ان کی میڈیکل رپورٹس چیک کروانے کا حکم دیا تھا۔واضع رہے نیب حکام نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ میاں شہباز شریف کو شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کو چیک کروائیں گے مگر ابھی تک ان کا مکمل طبی معائنہ نہیں کرایا گیا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا اسلام آباد میں مکمل میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ ہوئے جس میں انکشاف ہوا کہ ان کے خون میں کینسر کے جراثیم موجود ہیں اور انہی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں فوری طور پر مرض کی مناسبت سے مزید ٹسٹ اور مکمل میڈیکل چیک اپ کی ضرورت ہے مگر ابھی تک نیب میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دے سکا۔سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا اسلام آباد میں مکمل میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ ہوئے جس میں انکشاف ہوا کہ ان کے خون میں کینسر کے جراثیم موجود ہیں اور انہی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں فوری طور پر مرض کی مناسبت سے مزید ٹسٹ اور مکمل میڈیکل چیک اپ کی ضرورت ہے مگر ابھی تک نیب میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دے سکادوسری جانب نیب حکام کے اس رویے پر میاں شہباز شریف سمیت ان کے اہلخانہ میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ اخر وہ کون سی وجہ ہے کہ رپورٹس آنے کے باوجود ان کا میڈیکل چیک اپ بروقت نہیں کرایا جا رہا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…