جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج کیلئے قومی شناختی کارڈ لیکر آئیں،مساجد سے اعلانات سننے پر800خواتین پہنچ گئیں ،3افراد نے آئی ڈی کارڈ اور انگوٹھے کے نشانات لئے ،کچھ دنوں بعد ایساکیا کام ہوا کہ انکے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(سی پی پی) تین ماہ قبل پنجاب کے ایک گا ؤں میں 3 مساجد سے خواتین کے لیے اعلان کیا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ لے کر آئیں۔جس پر تقریباً 8 سو سے زائد خواتین بتائی گئی جگہ پر پہنچیں جہاں بیٹھے 3 افراد نے ان کے قومی شناختی کارڈ کی نقول اور ان کے انگوٹھے کے نشانات حاصل کرلیے، اس دن کے بعد سے ان کو انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں مزید کچھ سننے کو نہیں ملا۔

گزشتہ ہفتے گاؤں کے ایک رہائشی محمد اپنی بیوی کے نام پر سم نکلوانے کے لیے اوکاڑہ پہنچا تو ٹیلی کام کمپنی کے نمائندے نے ان کے نام پر سم جاری کرنے سے انکار کردیا، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون کے نام پر پہلے ہی 9 سمز جاری ہوچکی ہیں۔یہ حیران کن انکشاف ہونے کے بعد یہ جوڑا واپس اپنے گاؤں آگیا اور ایک وکیل صدیق بلوچ سے اس بارے میں گفتگوکی۔وکیل صدیق بلوچ کا کہنا تھا کہ تاج محمد، طارق حسین اور خالد حسین نامی 3 افراد نے جعلسازی کے ذریعے خواتین سے شناختی معلومات حاصل کیں، جس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو ان 3 افراد میں سے تاج محمد اور طارق گرفتار کرلیے گئے۔اس حوالے سے ایک شخص عمران بلوچ کا کہنا تھا کہ اس نے بھی 3 ماہ قبل ہونے والے اس واقعے میں شناختی کارڈ کی نقول فراہم کرنے والی خواتین کاڈیٹا چیک کیا، جبکہ نمائندے نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے بتائے گئے نمبر 668 پر 5 خواتین کے شناختی کارڈ سے معلومات چیک کی تو پتا چلا کہ ان کے نام پر 8 سے 9 سمز جاری ہوچکی ہیں۔اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ تر سم کارڈ ایکٹیلی کام کمپنی نے جاری کیے، عمران بلوچ کا کہنا تھا کہ متعدد خواتین جن کے نام پر ایک سے زائد سمز نکلوائی گئی کے پاس موبائل فون تک نہیں ہے، بعدازاں خواتین کی جانب سے ساہیوال ریجنل پولیس آفس میں ایک مشترکہ درخواست بھی دی گئی۔

ا س بارے میں یوسف والا کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) امداد بلوچ کا کہنا تھا کہ پولیس نے عبدالستار نامی شخص کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور خالد نامی ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے جسے خواتین کے انگوٹھوں کے نشانات حاصل کیے تھے تاہم گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ یہ تحقیقات سائبر جرائم کے قانون کے تحت کی جائیں۔مجرمانہ غفلت کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ایک شناختی کارڈ پر 5 سمز تک جاری ہونے کی اجازت ہے لیکن اس معاملے میں ایک کارڈ پر 9 سمز تک نکلوائی گئیں۔

اس ضمن میں میڈیانے جب ٹیلی کام کمپنی کے کسٹمر کیئر نمائندے نے میڈیا سے گفتگو کی تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارا متعلقہ شعبہ اس حوالے سے تحقیقات کررہا ہے جبکہ پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار نے بھی یہ جواب دیا کہ انتظامیہ معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔عمران بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے حساب سے اندازہ لگایا جائے تو مطلب گزشتہ 2 ماہ کے عرصے میں ان خواتین کے شناختی کارڈ پر 4 ہزار سے زائد سم نکلوائی گئیں ہیں جس میں زیادہ تر ایک ہی کمپنی کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…