پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

شیخ رشید نے پوری وفاقی کابینہ کو کاکردگی میںپیچھے چھوڑ دیا، ریلوے کی آمدن 90دنوںمیں کتنے ارب روپے بڑھ گئی،ڈیمز فنڈز میں اتنی بڑی رقم دینے کا اعلان کر دیاکہ جان کر چیف جسٹس بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 1  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 90دنوں میں ریلوے کی آمدن میں 2ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے،پنجہ صاحب حسن ابدال کو پشاور ڈویژن سے نکال کر راولپنڈی کے حوالے کر دیا ، سیاحت کو فروغ دینے کیلئے 3اسٹیم انجن چلائیں گے، رحمان بابا ٹرین کا اجراء 23دسمبر کو کر دیا جائے گا، وقت کی پابندی کو 90فیصد تک ریکور کرلیا ہے،

بغیر ٹکٹ مسافر کے ساتھ پولیس یا ریلوے عملہ بھی ہوا تو اسے ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا،وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں 5کروڑ روپے دیں گے۔وہ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو پشاور ڈویژن سے نکال کر راولپنڈی کے حوالے کر دیا ہے، ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے، راولپنڈی سے ٹیکسلا اور پشاور سے اٹک اور کراچی سے انجر لیک تک سیاحت کیلئے اسٹیم انجن چلائیں گے، نئے چیئرمین ریلوے سلطان سکندر بٹ زبردست افسر ہیں، بغیر ٹکٹ مسافر کے ساتھ پولیس یا ریلوے عملہ بھی ہوا تو اسے ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا، اب ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی گئی ہے، ریزرویشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20فیصد بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 90دنوں میں ریلوے کی آمدن میں 2ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، وقت کی پابندی کو 90فیصد تک ریکور کرلیا ہے، رحمان بابا ٹرین کا اجراء 23دسمبر کو کر دیا جائے گا، وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں 5کروڑ روپے دیں گے،7ڈویژنل شہریوں کے اسٹیشنز پر 24گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی، سال میں 10ارب روپے بزنس کا ہدف ہے، وہ پورا کریں گے، اب خراب پٹڑیوں اور خراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں، میانوالی ایکسپریس میں مسافر چھتوں پر بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…