اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نوجوان کا کارنامہ، اشعر جاوید نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نوجوان اشعر جاوید ان دنوں جرمنی میں آئی ٹی سکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات
سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ ہر سال دنیا بھر سے 100 نئے آئی ٹی ایکسپرٹ سکیورٹی ریسرچر منتخب کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں آئی ٹی ایکسپرٹس شریک ہوتے ہیں۔