واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی مشہور ہوٹل چین (chain)میریٹ انٹرنیشنل کے 50کروڑ مہمانوں کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا کی مشہور ہوٹل چین (chain)میریٹ انٹرنیشنل کے ڈیٹا بیس پر ہیکرز نے حملہ کر کے اس کے 50کروڑ مہمانوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جس میں ان مہمانوں کی ذاتی معلومات بھی موجود تھیں۔ اس سائبر حملے کے ذریعے ڈیٹا ہیکنگ کودنیا کی دوسری بڑی سائبر ہیکنگ چوری قرار دیا جا رہا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیٹا بیس سے
مہمانوں کی معلومات چوری کا سلسلہ 2014سے جاری تھا جس کا پہلی مرتبہ انکشاف ستمبر 2018میں اس وقت ہوا جب ڈیٹابیس تک بغیر اجازت داخلے کی کوشش کا الرٹ ملا۔ ہیکرز نےمہمانوں کی معلومات کے حصے میں اپنے قدم جمانے کے بعد ان کی ذاتی معلومات کاپی کیں جن میں ان کے نام، پتے، فون نمبر، ای میل ایڈریس، پاسپورٹ نمبر، گیسٹ اکائونٹ انفارمیشن، تاریخ پیدائش، آمدورفت کی معلومات اور ریزرویشن کی تاریخیں شامل ہیں ہوٹل انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معلومات ڈی کوڈ کی جاسکتی ہیں۔