پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا اطلاق ،قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، خواتین پریشان

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا اطلاق (آج) یکم دسمبر سے ہوگا جس پر پہلے مرحلے میں مال روڈ پر عملدرآمد کرایا جائے گا ، دکانداروں نے ہیلمٹ کی مانگ دیکھتے ہوئے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، خواتین کی اکثریت فیصلے سے ناخوش ہیں جبکہ شہری فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی پریکم دسمبر سے عملدرآمد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس سلسلہ میں حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں مال روڈ پر پابندی کا اطلاق کرایا جائے گا جبکہ اس کے بعد بتدریج شہر کی دوسری شاہراہوں پر بھی موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دی جائے گی ۔ دوسری طرف ایک بار پھر ہیلمٹ کی مانگ بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے یا ماضی کی طرح مختلف مقامات پر سٹالز لگا کر کنٹرول ریٹ پر فروخت کیلئے تاحال کوئی اقدامات نظر نہیں آئے ۔ خواتین کی اکثریت فیصلے سے نا خوش ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو اس سے استثنیٰ دیا جائے ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اب وہ رکشے پر سفر کو ترجیح دیں گی ۔بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت غریب کو بھی کوئی حل بتائے ، پہلے ہی اتنی مہنگائی ہے اب رکشے کا کرایہ کیسے برداشت کریں گے ۔  موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا اطلاق (آج) یکم دسمبر سے ہوگا جس پر پہلے مرحلے میں مال روڈ پر عملدرآمد کرایا جائے گا ، دکانداروں نے ہیلمٹ کی مانگ دیکھتے ہوئے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر دیا

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…