جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی 100 روزہ کارگردگی پر کتنے نمبر دوں گا؟ سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی 100 روزہ کارگردگی پر صفر دوں گا، ریائتی نمبر بھی نہیں دوں گا،کمرہ امتحان میں خالی پرچہ چھوڑ آئے ہیں،ڈالر 145 روپے پر پہنچ گیا ہے ایک رات میں 9 روپے اوپر چلا گیا،100 دن کی کارگردگی اخباری تراشوں تک محدود ہے،

خالی باتوں سے پیٹ نہیں بھرتے،کھاد سے لیکر گیس بجلی عام استعمال کی اشیا سبزیاں گوشت ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکمران 100 دن میں یو ٹرن لیتے رہے،قوم سے کیے گئے اپنے وعدوں سے منخرف ہوگئے بیوروکریسی نے قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے جس کی بنا پر ادارے مفلوج ہوگئے ہیں کیونکہ انکے پاس کوئی پلان نہیں،حکمران ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کو شیش کر رہے ہیں،سب سے بڑا ظلم نوجوانوں سے شائستہ زبان چھین لی ہے ،سو دن کا سفر مکمل طور پر ناکامی کا سفر ہے کٹے اور مرغیوں کو پالا جائے گا پھر انڈوں سے بچے نکلیں گئیں ،ملک کٹے اور مرغیوں سے ترقی نہیں کرتے،جس طرح کٹے اور مرغیوں کی باتیں کرتے ہیں اسی طرح مکانوں اور نوکریوں کی باتیں کررہے ہیں ،خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت کے پاس ابھی تک کوئی پلان نہیں ہے ،ہم نے ملک سے دہشت گردی ختم کی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی ،فوج اور پولیس نے قربانیاں دیں،دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور ملک میں ناامیدی کی فضا پھیل رہی ہے حکومت نے کوئی100 دن میں کوئی ہدف حاصل نہیں کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی 100 روزہ کارگردگی پر صفر دوں گا، ریائتی نمبر بھی نہیں دوں گا

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…