منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد 10 جنوری 2019 تک ڈالر کہاں تک پہنچ جائیگا ؟انتہائی خطرنا ک پیش گوئی کردی گئی 

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

پشاور (آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما ء ملک کے ممتاز سینئر پارلیمنٹرین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئر لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح 143 روپے تک پہنچنے کو تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور یو ٹرن قرار دیدیا اور کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں،

ڈالر کی قیمت میں ہونیوالا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے ، موجودہ حکومت کے100 دن اور اُس پر 100یوٹرن عوام کیساتھ دھوکہ اور فریب کے سوا کچھ نہیں ،غیر ملکی قرضوں کا حجم 800 ارب ڈالر بڑھ گیا ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد 10 جنوری 2019 تک ڈالر 160 روپے تک پہنچ جائیگا۔ انہوں نے بروز جمعہ یہ کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کل جو جھوٹ بولا تھا وہ سامنے آگیا ہے ،ڈالر کی قیمت میں ہونیوالا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور ان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے ۔ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی ملک تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر پارلیمنٹرین سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 100 دن اور اُس پر 100یوٹرن عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کے سوا کچھ نہیں ،روپے کی بے قدری سے غیر ملکی قرضوں کا حجم 800 ارب ڈالر بڑھ گیا ہے ، ڈالر انٹر بینک میں بلند ترین سطح 143 روپے پر پہنچ گیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150 روپے میں بھی دستیاب نہیں، انٹربینک امپورٹ میں ڈالر 144روپے جبکہ انٹر بینک ایکسپورٹ میں ڈالر 138 روپے کی حد عبور کرچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے تھے کہ 31 دسمبر تک ڈالر کی قیمت بڑھے گی لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد 10 جنوری 2019ء تک ڈالر 160 روپے تک پہنچ جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ اور قرض وصول کی ادائیگیوں کے باعث ہر ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں اوسطاً 200 ملین ڈالر کی کمی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قرض کے اجراء کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں مزید کمی سرفہرست ہے ۔ سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا اورغریب عوام مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں پھنستے چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی مصنوعات ٗ روزمرہ کی اشیاء اور پٹرولیم مصنوعات سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال

ہونیوالے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا ہے اور قوم سے جھوٹ بولنے اور عوام کو دھوکہ دینے پر وزیراعظم عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کا حل عمران نیازی حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے لئے اقدامات کرے اور حکومت عوام کو بتائے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیاگیا ہے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…