منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان سے سول ملٹری تعلقات پربھی بات چیت ہوئی انہوں نے کیا بتایا؟بھارتی صحافی برکھادت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آ ئی این پی)بھارتی صحافی برکھادت کا کہنا ہے کہ عمران خان بہتر تعلقات کیلئے بھا رتی وزیر اعظم مودی سے بات چیت کیلئے تیارہیں، وزیراعظم نے دوستی کی پہل کے جواب میں بھارتی ردعمل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو کوشش کرسکتے تھے وہ کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر حل ہوسکتاہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی،

بھارتی صحافی برکھادت نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا وزیراعظم سے مسئلہ کشمیراور ممبئی حملہ سمیت پاک بھارت تعلقات پر گفتگو ہوئی اور وزیراعظم سے کشمیر اور کرتارپور کوریڈور سے متعلق بھارتی رویے سے متعلق بھی پوچھا،بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا اپنے تک جو کوشش کرسکتے تھے وہ کررہے ہیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے مسئلہ کشمیرحل ہو سکتا ہے اور بتایا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،برکھا دت نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کی قیادت فیصلہ کرے تو تنازع ختم ہوسکتا ہے۔بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے سول ملٹری تعلقات پربھی بات چیت ہوئی، انھوں نے واضح کیا ہے فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں اور کہا بھارت میں انتخابات،مذاکراتی عمل سست روی کاشکارہے۔برکھادت نے کہا وزیراعظم نے انتخابات کے بعد مذاکراتی عمل آگے بڑھانیکاعندیہ دیا اور دوستی کی پہل کے جواب میں بھارتی ردعمل پرافسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہتر تعلقات کیلئے مودی سے بات چیت کیلئے تیارہیں اور اب وہ اگلاقدم تب بڑھائیں گے جب بھارت مثبت رویہ اپنائے گا۔خیال رہے کرتارپورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب کی کوریج کیلئے بھارت سے 40صحافی واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان آئے تھے۔ وزیراعظم نے دوستی کی پہل کے جواب میں بھارتی ردعمل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو کوشش کرسکتے تھے وہ کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر حل ہوسکتاہے



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…