منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ڈالرکی قیمت میں اضافہ ،نئے پاکستان کے 100دن بھیانک ثابت، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہو ( این این آئی) اپوزیشن نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں،عمران خان حکومت ملک کی معیشت کو ذبح کر رہی ہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ معیشت کی بربادی ہے ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا اور عوام سے جھوٹ بولا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے 100 دن کی تقریب میں گزشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، فریبی اور جعلی حکومت کا راتوں رات ایک اور بڑا ڈاکہ اور قوم سے دھوکہ سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر عمران حکومت مستعفی ہوں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کا حل عمران حکومت کے بس کی بات نہیں، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔کٹے، مرغیوں اور انڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے کا فارمولا دینے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران کی سونامی ملک کی تباہی کر رہی ہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ معیشت کی بربادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت ملک کی معیشت کو ذبح کر رہی ہے ، آج غیرملکی قرضوں میں ہزاروں ارب کا اضافہ ہوا۔  اپوزیشن نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں،عمران خان حکومت ملک کی معیشت کو ذبح کر رہی ہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ معیشت کی بربادی ہے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…