جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو توڑنے کیلئے کونسی طاقتیں کام کررہی ہیں؟ آصف علی زرداری نے انتہائی سنگین دعویٰ کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم سے کافی لوگوں کو تکلیف ہے پر میں18ویں ترمیم پاکستان کے لیے لایا کیونکہ مجھے پتاہے کہ پاکستان کو توڑنے کے لیے کونسی طاقتیں کام کررہی ہیں، آج کے حکمران ملک کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں اور خود بھی غلط استعمال ہو رہے ہیں،

ہم شہید بھٹو اور بی بی کے بتائے گئے راستے پر چل کر عوامی خدمت کر رہے ہیں، آج ڈکٹیٹر ضیا الحق اور مشرف کا نام بھی نہیں کیونکہ ان کی کوئی سیاسی زندگی نہ تھی ، آپ بلاول کا ساتھ دیں تو انشااللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بن کر ہی رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر سکھرمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آصف علی زرداری نے کہاکہ سابق صدر نے کہا کہ بھٹو شہید نے جب اس سیاسی سفرکوچنا، تب وہ بہت جوان تھے، بی بی نے بھی یہی راستہ چنا، شہید بھٹو اور بی بی کی سوچ میں کوئی فرق نہیں تھا،بی بی کے اندر جمہوریت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھی، انھوں نے اس کے لیے جدوجہد کی،بی بی کے ساتھ چلتے ہوئے جتنی ہوسکی ملک کی خدمت کی۔انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں نے پاکستان کے حکمرانوں کو استعمال کیا ہے جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی عوام کی خاطر دنیا کو استعمال کیا اور ایسے ہی محترمہ بینظیر بھٹو بھی عوام کی خدمت کے لیے لڑتی رہیں ہم بھی شہید بھٹو اور بی بی کے بتائے گئے راستے پر چل کر عوامی خدمت کر رہے ہیں آج ڈکٹیٹر ضیا الحق اور مشرف کا نام بھی نہیں کیونکہ ان کی کوئی سیاسی زندگی نہ تھی پر پیپلز پارٹی جو ماضی میں بھی شاندار تھی آج بھی ہے اور مستقبل میں بھی ہوگی ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے اپنی ایک کتاب میں کہا تھا کہ اگر مجھے شہید کر دیا گیا تو ہمالیہ کے پہاڑ روئیں گے اور اج تک خون بہہ رہا ہے اور کوئی اس رونے کو ختم نہیں کر پا رہا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کو میں کہتا تھا کہ اس ملک کو پاکستان پیپلز پارٹی کی طرح کی ہی ایک مضبوط پارٹی چلا سکتی ہے۔ جس کا ایک عظیم ماضی رہ چکا ہے اور اچھا مستقبل بھی ہو گا۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب یہ لوگ اٹھارویں ترمیم پر وار کر رہے ہیں۔ 18ویں ترمیم میں نے اپنے نہیں پاکستان کے فائدے کے لیے کی تھی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کا خیال رکھیں بلاول بھٹو آپ کے حوالے کر رہا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…