اسلام آ باد (آئی این پی) سابق سربراہ سی پیک ریلویز پراجیکٹ اشفاق خٹک نے کہا کہ چین پا کستان اقتصادی راہدا ری ( سی پیک) کے حوالے سے چائنہ سے ریلوے کے حوالے سے جو معاہدہ ہوا تھا وہ سارا وزیر ریلو ے شیخرشید بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، چینی اس پر بڑے پریشان ہیں،میں نے سی پیک کے حوالے سے پریزنٹیشن دی تو شیخ رشید نے کہا کہ رضیہ بٹ کا ناول نہ سنائیں،
چیف کمرشل منیجر کو یہ بات گوارا نہ گزری، انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ ایسے نہیں ہونا چاہیے، شیخ رشید نے جواب میں افسر کو شٹ اپ کہا، افسر نے پلٹ کر وزیر ریلوے کو جواب میں یو شٹ اپ کہا، جس پر وہ افسر وہاں سے نکل گئے اور انہوں نے چھٹی کی درخواست دے دی،گزشتہ روز اشفاق خٹک نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو د یتے ہو ئے کہا کہ ٹرین میں صرف 20فیصد تک بکنگ ہو رہی ہے، جب ٹرین آپ کو ہفتے میں 9ہزار روپے دیتی ہے جو ایک رکشے کا ریونیو نہیں تو پھر آپ ٹرین کیوں چلاتے ہیں، کس غریب کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، 10ٹرینیں صرف نقصان کریں گی، میں تو سعد رفیق صاحب کو کبھی جانتا بھی نہیں تھا، ایک شفاف سلیکشن کے ذریعے مجھے تعینات کیا گیا تھا، مجھے میری ٹیم کا بھی نہیں پتا تھا جب وہ سارے سامنے آئے تو پتہ چلا سب پروفیشنل لوگ ہیں،بہتر تھا کراچی سے مال گاڑیاں چلاتے،50کروڑ کے انجن کو ایسی ٹرین پر لگائیں جو پیسے کمائے، ہفتے میں 9ہزار کما کر دینے والی ٹرین کا کیا فائدہ؟ شیخ رشید ریلوے کی کارکردگی بہت زیادہ بتا رہے ہیں، اس سے ریلوے کو فائدہ نہیں الٹا نقصان ہو گا، سی پیک کے حوالے سے چائنہ سے ریلوے کے حوالے سے جو معاہدہ ہوا تھا وہ سارا شیخ صاحب بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، چینی اس پر بڑے پریشان ہیں۔اس طرح ریلوے کے وزیر شیخ رشید کو سینئر آفیسر کو شٹ اپ کہنا مہنگا پڑ گیا ہے۔