کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے طے کردہ قواعد و ضوابط پر بلوچستان میں عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، اسی سلسلے میں اب غیر ملکی شخصیات سے شکار کے لیے بھاری فیس لی جا رہی ہے، ایک قطری شہزادے نے تلور کے شکار کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کرائی ہے، اب قطری شہزادے کو دس روز میں صرف 100 تلور شکار کرنے کی اجازت ہو گی، شکار کی
مد میں وصول ہونے والی یہ رقم بلوچستان کی حکومت کو ملے گی، اس کے علاوہ شکار کے لیے استعمال کیے جانے والے باز پر بھی فیس وصول کی جائے گی، واضح رہے کہ اکتوبر میں تلور کے شکار کے لیے وزارت خارجہ نے قواعد و ضوابط طے کیے تھے، اس اقدام سے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ بلوچستان حکومت کو اس مد میں فائدہ پہنچے گا۔