اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

’’دیسی مرغیاں اور انڈوں کا کاروبار‘‘ ڈالر مہنگا ہونے کے بعد نواز شریف نے بھی ’’کھلاڑیوں‘‘ کے ’’زخموں‘‘ پر نمک چھڑک دیا، ایسا ردعمل کہ قہقہے لگ گئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے گزشتہ روز کنونشن سینٹر میں اپنی سو روزہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھنے کے لیے تقریب منعقد کی، اس میں عمران خان نے غربت پر قابو پانے کے لیے پلان بتاتے ہوئے دیسی مرغیاں پالنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب خواتین کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چوزے دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کے لیے زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں۔

میاں نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی تھی اس موقع پر جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگتے ہیں تو صحافیوں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا اور سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ دیسی مرغی لائیں گے اور کاروبار کریں گے۔ یہ سوال سنتے ہوئے میاں نواز شریف گاڑی میں بیٹھتے ہیں اور صحافیوں کی جانب دیکھ کر بڑی سی مسکراہٹ دیتے ہوئے ہنستے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ میاں نواز شریف کے اس ردعمل نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں،وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکار نہیں چلے گی،، قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر عمران حکومت مستعفی ہو، حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کا حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا اور عوام سے جھوٹ بولا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے 100 دن کی تقریب میں گزشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، فریبی اور جعلی حکومت کا راتوں رات ایک اور بڑا ڈاکہ اور قوم سے دھوکہ سامنے آگیا۔ترجمان مسلم (ن) نے کہا کہ ڈالر کی قدر

میں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر عمران حکومت مستعفی ہو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کا حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کٹے، مرغیوں اور انڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے کا فارمولا دینے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…