منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

پولیس کو گشت کیلئے دی گئی کاریں پراسرار طور پر غائب ہو گئیں ٹویوٹا کرولا گاڑیوں سے کیا کام لیا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ سندھ پولیس کوگشت اور دیگر امور کیلئے چند برسوں کے دوران دی جانے والی درجنوں کاریں پراسرار طورپر غائب کردی گئی ہیں۔کروڑوں روپے مالیت کی سوزوکی کمپنی کی آلٹو کار کے ساتھ راوی گاڑی اور ٹویوٹاکی ایکس ایل آئی کاریں دی گئی تھیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ زیادہ تر کاریں گشت کے بجائے افسران نے اپنے گھروں پر منتقل

کرکے گھریلو کاموں کے لیے وقف کررکھا ہے جبکہ کچھ گاڑیاں خراب ہو کر ورکشاپ اور تھانوں کے کباڑ کا حصہ بن گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سندھ پولیس کو چند سال قبل گشت میں گاڑیوں کی قلت کو دیکھتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں کاریں دی گئیں تھیں جن میں سوزوکی کمپنی کی آلٹو کار،راوی ٹویوٹا اورایکس ایل آئی شامل تھیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ محکمے کی جانب سے تھانوں کو دی جانیوالی کاریں چند ماہ علاقہ پولیس کے پاس نظر آئیں اور گشت میں بھی بہتری دیکھی گئی تاہم رواں برس کے آوائل سے ہی درجنوں گاڑیاں پراسرار طور پر غائب ہوگئی ہیں۔ جبکہ علاقہ پولیس کی جانب سے لا علمی کااظہار کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے تو گاڑیاں تھانوں کو دی گئی تھیں بعد ازاں ان گاڑیوں پر افسران نے اپنا قبضہ کرلیا اور اپنے کاموں میں استعمال کرنے لگے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ محکمے کی جانب سے تھانوں کو دی جانیوالی کاریں چند ماہ علاقہ پولیس کے پاس نظر آئیں اور گشت میں بھی بہتری دیکھی گئی تاہم رواں برس کے آوائل سے ہی درجنوں گاڑیاں پراسرار طور پر غائب ہوگئی ہیں۔ جبکہ علاقہ پولیس کی جانب سے لا علمی کااظہار کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے تو گاڑیاں تھانوں کو دی گئی تھیں بعد ازاں ان گاڑیوں پر افسران نے اپنا قبضہ کرلیا اور اپنے کاموں میں استعمال کرنے لگے۔ اس کے بعد ایک ایک کرکے گاڑیاں غائب ہونا شروع ہوگئیں۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گاڑیاں زیادہ تر اعلی افسران کے گھروں پر موجود ہیں جن پر نمبر پلیٹ پولیس کی لگی ہوئی ہے اور رنگ تبدیل کرنے کے ساتھ پولیس کی شناخت مٹادی گئی ہے اور ان گاڑیوں کو گھروں میں ذاتی استعمال میں لایا جارہا ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…