کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی، ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام پر آصف زرداری نے کہا کہ 1973 کے آئین کو بحال
کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی، شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے، استحصالی قوتوں کی شکست تک جدوجہد جاری رہے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبوں کو خودمختاری دی۔