پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کا دشمن بے نقاب۔۔۔چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد کلبھوشن سےحساس اداروں کی تفتیش، بھارتی جاسوس نے جو پہلے نہیں بتایا وہ اب اگل دیا؟ سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں چینی قونصلیٹ پر کالعدم بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی)کے دہشتگردوں کا ناکام حملہ، تحقیقات کے دوران پہلے سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے بھی تفتیش، تحقیقاتی اداروں کو اہم معلومات حاصل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی قونصلیٹ پرکالعدم بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی)کے دہشتگردوں کے حملے کو سندھ پولیس کے سرفروشوں نے

جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ناکام بنا دیا تھا ۔ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کوئٹہ سے ویزا کے حصول کیلئے چینی قونصلیٹ آنیوالے دو باپ بیٹا بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔ حملے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ ، وزیراعظم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے حملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے بعد تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا جو کہ تاحال جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات کرنیوالے حساس اداروں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے بھی تفتیش کی ہے جس میں کلبھوشن یادیو نے ایسی معلومات اگل دی ہیں جو اس سے قبل اس نے نہیں بتائی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جاسوس سے کی جانیوالی تفتیش سے کچھ ایسے کردار ظاہر ہوئے جو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نیٹ ورک میں کلبھوشن کے بعداس کے پاکستان میں بنائے گئے دہشتگرد نیٹ ورک کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں اور اس نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن سے حاصل ہونے والی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے نیٹ ورک کی حکمت عملی ہوتی تھی کہ نیٹ ورک سے جُڑے کسی بھی شخص کی کارروائی سے قبل موت یا گرفتاری کی صورت میں باقی نیٹ ورک کا اپنے ٹھکانے ، حکمت عملی اوررابطوں کے ذرائع تبدیل کرنا لازمی ہے تاہم اس نے کچھ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے کہ وہ ممکنہ طورپرکلبھوشن کی گرفتاری کے بعد

کلبھوشن یادیو کی جگہ نیٹ ورک سنبھالنے کے اہل تھے جبکہ یہ بات تاحال حتمی نہیں کہ کلبھوشن یادیو کے بنائے گئے دہشتگرد نیٹ ورک کو سنبھالنے والے ہاتھ اس وقت کہاں موجود ہیں ، وہ بلوچستان ،ایران یا افغانستان میں موجود ہیں یا کسی اورمقام سے اس نیٹ ورک کو آپریٹ کررہے ہیں، یہ تاحال حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتااور نہ ہی ان کی ممکنہ حکمت عملی سامنے آسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…