اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کوایک ایماندار لیڈر مل گیاہے ، اور کیا چاہئے ، اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلناچاہتے ہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ایک ایماندار لیڈر مل گیاہے اور کیا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی میں کچھ لوگ سخت ہوتے او ر کچھ نرم ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ نیچے
عوام تک بھی جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلناچاہتے ہیں ، اس لئے اپوزیشن کوچاہئے کہ حکومت کے مثبت کاموں پر بھی تنقید نہ کرے ، پہلے سو دن میں پارلیمنٹ میں قانون سازی نہ ہونے کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے پارلیمانی کمیٹیاں جلد بننی چاہئیں ، اس کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو ایک بریک تھرو لیناچاہئے ، سپیکر قومی اسمبلی اس حوالے سے کام کررہے ہیں۔