اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پانچ کروڑ کے صوابدید ی فنڈ ز مانگے ان کواڑھائی کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز دے دیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب
نے پانچ کروڑ کے صوابدید ی فنڈ ز مانگے ہیں اور ان کو اڑھائی کروڑ مل گئے ہیں حالانکہ حکومت نے صوابدیدی فنڈز ختم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کٹوں ، مرغیوں اور انڈوں کے حوالے سے کوئی نئی بات نہیں کی ، یہ سارے کام مسلم لیگ ن کی حکومت پہلے ہی کرچکی ہے اور ہمارے اقدامات سے پنجاب میں لائیو سٹاک میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔