منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں تو افغان شہری موجود ہی ہیں لیکن افغانستان میں کتنے لاکھ پاکستانی ہیں اور وہ وہاں کیا کررہے ہیں؟ افغان قونصل جنرل وحید اللہ مہمند کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ میں تعینات افغانستان کے قونصل جنرل وحید اللہ مہمند نے کہا ہے کہ افغانستان پشتون وبلوچ قبائل کا دوسرا گھر ہے ،جنگ زدہ افغانستان میں 70 ہزار سے ایک لاکھ تک بلوچستان اور پشتونخوا کے شہریوں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے لوگ محنت مزدوری اور فیکٹریاں چلا رہے ہیں،جنکی جان ومال وعزت محفوظ ہے،

خطے میں امن کا قیام افغانستان کے امن و استحکام سے مشروط ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا۔سیمینار میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، شعرا وادیبوں اوردانشوروں نے بھی شرکت کی۔ افغان قونصل جنرل وحید اللہ مہمند نیکہا کہ افغانستان ایشیا کے دل میں آباد ہے ہم کسی سے خیرات نہیں مانگتے بلکہ دوست ممالک اور پوری دنیا سے اقتصادی وتجارتی تعلقات میں وسعت لانے اورامن و صلح کی بات کرتے ہیں، جینیوا میں 65 ممالک کے کانفرنس میں بھی بھیک و خیرات مانگنے کی بجایافغان حکام نے خطے میں امن کے قیام اور دوست ممالک کے درمیان اقتصادی ومعاشی معاہدوں کے تبادوں پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی افغانستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے بدقسمتی سے انگریز استعمار نے پشتون وطن کو ٹکروں میں تقسیم کردیا ہے۔  کوئٹہ میں تعینات افغانستان کے قونصل جنرل وحید اللہ مہمند نے کہا ہے کہ افغانستان پشتون وبلوچ قبائل کا دوسرا گھر ہے ،جنگ زدہ افغانستان میں 70 ہزار سے ایک لاکھ تک بلوچستان اور پشتونخوا کے شہریوں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے لوگ محنت مزدوری اور فیکٹریاں چلا رہے ہیں،جنکی جان ومال وعزت محفوظ ہے، خطے میں امن کا قیام افغانستان کے امن و استحکام سے مشروط ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…