پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان نے ٹاس جیت کر خراب موسم میں گرین پچ پر مجھے اوپننگ کیلئے بھیج دیا ،اب میرا کیا حال ہے؟وزیر خزانہ اسد عمر کا حیرت انگیزانکشاف، قہقہے لگ گئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت کی جانب سے 100 دن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی کر کٹ کے تذکرے،وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹاس جیت کر خراب موسم میں گرین پچ پر مجھے اوپننگ کیلئے بھیج دیا ،لگاتا اجلاسوں کی وجہ سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ جاتے سینڈوچ بھی گاڑی میں کھاتا ہوں۔جمعرات کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں حکومت کی 100دن کی کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ لوگ بولتے ہیں کہ پاکستان میں سب سے

مشکل نوکری تمہاری ہے،وزیر اعظم عمران خان نے خراب موسم میں گرین پچ پر جہاں گراؤنڈ بھی گیلا ہے اور گیند سوئنگ ہو رہی ہے ،ٹاس جیت کر مجھے اوپننگ کیلئے بھیج دیا ہے،انہوں نے کہا کہ لگاتا اجلاسوں کی وجہ سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ جاتے سینڈوچ بھی گاڑی میں کھاتا ہوں، کام کرتے کرتے تھک گیا ہوں لیکن ایک سیکنڈ کیلئے بھی ذہن میں نہیں آیا کہ پی ٹی آئی کا وژن پورا نہیں ہوگا، محنت کرنے کی نیت ہو تو کامیابی اللہ دیتا ہے۔اسد عمر کے خطاب کے دوران دلچسپ پیرائے میں گفتگو پر شرکاء قہقہے لگاتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…