اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری اور پائیدار و متوازن اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔وہ جمعرات کو یہاں مالیاتی پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان،
سیکرٹری تجارت اور وائس چانسلر پی آئی ڈی ای نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری خزانہ نے اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرونی توازن میں بہتری آئی ہے، اس عرصہ میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ اور درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 4.6 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی استحکام ایک چیلنج رہا کیونکہ اس عرصہ میں مالی خسارے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی 1.2 فیصد کی نسبت 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو اقتصادی اصلاحات کے بارے میں بھی بریف کیا جس کی اقتصادی مشاورتی کونسل منظوری دے چکی ہے۔ اجلاس کے دوران تیل کی خریداری کیلئے سعودی عرب کی جانب سے ایکسپورٹ کریڈٹ سہولت کی پیشکش بھی زیر بحث لائی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری اور پائیدار و متوازن اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔وہ جمعرات کو یہاں مالیاتی پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکرٹری تجارت اور وائس چانسلر پی آئی ڈی ای نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری خزانہ نے اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔