منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے پاک افغان سرحد کے بارے میں اہم فیصلے کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کو بھی بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے مالی سال 2018-19میں پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹیں لگانے کے منصوبہ کے لئے 20ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔جبکہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم نوکری سے نہیں نکالا جائے، شوگر ملز کے مسائل کے حل کے عمل کے دوران گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ٹیکس پالیسی کو ریونیو ایڈمنسٹریشن سے الگ کیا جائے گا اس سلسلے میں قانونی اور تکنیکی معاملات طے کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔کابینہ نے مالیاتی خسارہ پر قابو پانے اور اخراجات و محصولات کو بجٹ تخمینوں کے اندر رکھنے کے لئے سخت مالیاتی ڈسپلن برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔اجلاس نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی مالیاتی مشکلات بالخصوص ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنوں کے حصول میں درپیشن مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ادارے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے 400ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔اس سلسلے میں کابینہ نے ادارے کے مالی استحکام کے لئے سخت مالیاتی ڈسپلن اختیار کرنے اور آمدن میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔کابینہ کے اجلاس میں ملک میں سرپلس چینی کی دستیابی اور کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر کے معاملہ کا بھی تفصیل جائزہ لیا ۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ کو تفصیلی غور و خوص اور مسئلہ کی ترجیح بنیاد پر قابل عمل حل کے لئے اسے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ریفر کیا جائے ۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شوگر ملز کے مسئلہ کے حل کے دوران گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے سرچ کمیٹی کی تشکیل نوکی منظوری دی ۔ اس کمیٹی کی سربراہی وزارت انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کرینگی ۔ کابینہ نے عائلہ ماجد ،غیاث الدین احمد اور حامد علی خان کی بحیثیت ڈائریکٹرز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹی) لمیٹڈ تقرری کرنے کی منظوری بھی دی ۔ اجلاس میں فارماسسٹ ڈرگ ٹیسٹنگ کوئٹہ فیصل احمد کی ڈرگ کورٹ بلوچستان کوئٹہ کے ٹیکنیکل ممبر ۔1 کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے مالی سال 2018-19میں پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹیں لگانے کے منصوبہ کے لئے 20ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی ۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22نومبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی ۔ای سی سی کے جن فیصلوں کی توثیق کی گئی ان میں پاکستان سٹیل ملز کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء کو پرویڈنٹ فنڈ ،گریجویٹی اور پے رول کی ادائیگی ، موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی لوڈ مینجمنٹ اور سرکاری شعبہ کی اضافی گندم ،پولٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان کو جاری کرنا شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…