پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی ڈرون طیارہ براق عالمی سطح پر فروخت کیلیے پیش،کتنے ہزارفٹ سے متواترکتنے گھنٹے نگرانی کرسکتاہے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دفاعی تیاری کے نمایاں پاکستانی ادارے گلوبل انڈسٹریز ڈیفنس سلوشنز نے آئیڈیاز 2018 میں ڈرون طیارہ براق عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد دفاعی نمائش میں گلوبل انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اسد کمال نے براق کی رونمائی کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے، براق ڈرون 12 ہزار فٹ کی بلندی سے مسلسل 8 گھنٹے تک نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے، براق میں نصب جدید کیمرا سسٹم زومر

بھی مقامی سطح پر ہی تیار کیا گیا ہے جس سے دن کے علاوہ رات میں بھی نگرانی ممکن ہے۔اس کے علاوہ اس ڈرون کے ذریعے ہدف سے خارج ہونے والی حرارت کی بنیاد پر بھی نگاہ رکھی جاسکتی ہے۔ براق میں لیزر رینج فائنڈر بھی نصب ہے جو ہدف کے فاصلے، سمت اور زاویے کی پیمائش کرتا ہے۔ براق گزشتہ 3 سال سے افواج پاکستان کے زیر استعمال ہے۔انھوں نے بتایا کہ کامیاب اور بھرپور نتائج کے یقین کے بعد ہی آج اسے دنیا کے سامنے فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…